اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق گزشتہ رات سینکڑوں افراد نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس میں “شین بیٹ” کے سابق سربراہ “کارمی گیلن” نے تقریر کی۔
گیلن نے اپنے تقریر میں کہا: اس بات کا خوف بہت بڑھتا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو مالی فساد اور گھوٹالوں کی سزا سے خود کو بچانے کے لیے ملک کو میدان جنگ میں دھکیل دے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو ایک عیاش قسم کا آدمی ہے اور موجودہ حالات میں اس کے گھوٹالوں اور کرپشن کے پلندوں کو سلجھانے کا مناسب موقع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے مطالبے پر اتفاق نظر رکھتا ہوں کہ نیتن یاہو کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے اسرائیل کی حاکم پارٹی لیکوڈ کہ جس کی رہبری نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے لیے کسی دوسرے رہنما کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے صہیونی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نیتن یاہو ایک کریپٹ آدمی ہیں انہیں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲